خالد سومرو کیس : دونوں ملزم کرائے کے قاتل ہیں،پولیس

جمعہ 5 دسمبر 2014 19:17

خالد سومرو کیس : دونوں ملزم کرائے کے قاتل ہیں،پولیس

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر۔2014ء) جے یو آئی (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کیس میں گرفتار 2ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے دونوں ملزم کرائے کے قاتل ہیں ، جبکہ مرکزی ملزم قمبر شہداد کوٹ کے علاقے وارہ اور اس کا ساتھی بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کا رہائشی ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق انہیں ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو قتل کرنے کے لیے بھاری رقم دی گئی تھی، تاہم ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو مارنے کے مقصد سے متعلق ملزمان کو علم نہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں