نساسک کے نااہل افسران منتخب نمائندوں کی نااہلی کے باعث سکھرشہرگندے پانی کے تالاب میں تبدیل ہوگیا ہے ،مشرف محمود قادری

منگل 23 دسمبر 2014 22:04

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) جے یو پی سندھ کے رہنما اور سکھرمیلاد کونسل کے چیئرمین مشرف محمود قادری نے کہا ہے کہ نساسک کے نااہل افسران منتخب نمائندوں کی نااہلی کے باعث سکھرشہرگندے پانی کے تالاب میں تبدیل ہوگیا ہے شہربھرمیں گٹر ابل رہے ہیں اور انتظامیہ سورہی ہے انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کا آغاز ہوچکا ہے عاشقان رسول ﷺ جشن آمد رسول ﷺ کی ریلیاں جلوس نکال رہے ہیں اور شہرگندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں بار بار انتظامیہ کی توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے انہوں ں ے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اور پولیس جلوس ریلیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں