جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس ریلیوں کی سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایاجائے ،ہیومن رائٹس پیس کمیشن پاکستان

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:15

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) ہیومن رائٹس پیس کمیشن پاکستان کے چیئرمین سید مدثر حسن ہاشمی نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس ریلیوں کی سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایاجائے انہوں نے کہا کہ سکھرمیں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث گندا پانی گنجان آباد علاقوں میں جمع ہورہاہے مہران مرکز، پان منڈی، حسینی روڈ، بیراج روڈ پر گندا پانی جمع ہونا روز کا معمول بن چکا ہے ایم ڈی نساسک شہرکی صورتحال پر توجہ دیں اور صفائی کی صورتحال پر توجہ دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمدا عوان، پاسبان ڈسٹرکٹ سکھرکے صدر حاجی اعجاز میمن سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ صفائی کی صورتحال کو فوری بہتربنایاجائے اس موقع پر ارباب سولنگی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں