سنی تحریک کے وفد کی کمشنر سکھرمحمد عباس بلوچ سے ملا قا ت

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:15

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر سکھرمحمد عباس بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں وحید الرحمن شر، انور کمال بلوچ ،محمد بلال سومرو، صوفی محمد یوسف سیفی اور دیگر شامل تھے وفد نے کمشنر سکھر کو شہرکی ابتر صورتحال اورجشن عید میلاد النبی کے جلوس کی گذر گاہوں کی صفائی نہ ہونے کے بارے میں آگاہ کیا وفد نے کمشنر کو بتایا کہ ربیع الاول کے آغاز کے باوجود سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنروں نے علماء کرام کے اجلاس بھی طلب نہیں کیے ہیں ہمیں سیکورٹی خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

اہلسنت و جماعت کے جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے روٹ پر منٹ کے حصول میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جشن عید میلاد النبی کی ریلیوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے انہوں نے کمشنر سکھرکو 26دسمبربروز جمعتہ المبارک تین بجے دوپہر سنی تحریک کی جانب سے جئے شاہ بادشاہ پرانا سکھرسے نکالی جانیوالی ریلی کے بارے میںآ گاہ کیا کمشنر سکھرمحمد عباس بلوچ نے وفد کو یقین دلایاکہ سکھرمیں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں جشن عید میلاد النبی کے جلسے جلوس اور ریلیوں کو پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی اور صفائی کی صورتحال کو بہتربنایاجائیگا حافظ محبوب عہتو نے کمشنر سکھرسے مطالبہ کیا کہ صفائی کی صورتحال پر توجہ دی جائے اگر ہمارے مسئلے حل نہ ہوئے توجمعتہ المبارک کو سنی تحریک کی ریلی کے دوران احتجاجی مظاہرہ اور دھرنادیاجائیگا کمشنر نے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں