سکھر،جھوٹے پولیس مقابلہ میں میرے بیٹے کو قتل کر دیا گیا،والد کول خان جلبانی

پولیس نے افسران کو اپنی کارکردگی دکھانے اور رقم کی لالچ میں میرے بیٹے کو مارا گیا چیف جسٹس اور اعلیٰ حکام واقعہ نوٹس لیں اور مجھے انصاف مہیا کیا جائے ،مقتول کے والد کی پریس کانفرنس

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:42

سکھر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) نوشہرو فیروز کے قریبی گاؤں کمال خان جلبانی کے علاقہ مکین کوڑل خان جلبانی نے اپنے بیٹے ڈاکٹر امداد علی جلبانی اوروکیل منظو رحسین بلوچ کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوشہرو فیروز پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ نوشہرو فیروز کے ایک پولیس اہلکار نے بالا افسران کو اپنی کارگردگی دیکھانے اور رقم کی لالچ میں آکر میرے انیس سالہ بیٹے مجاہد جلبانی کو جھوٹے پولیس مقابلہ دیکھا کر قتل کر دیا ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے ورثاء نے بتایا کہ جھوٹے پولیس مقابلے میں قتل ہونے والا مجاہد حسین جلبانی انٹر میڈیٹ کا طالبعلم تھا اور فروٹ سپلائی کانٹریکٹر تھا ہمارے پورے خاندان میں کسی بھی فرد کا کوئی کرمنل کیس موجود نہیں انصاف کی فراہمی کیلئے متعلقہ پولیس افسران کے پاس گئے تاہم وہ ہمیں انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا احکام سے پروز مطالبہ کیا ہے جھوٹے پولیس مقابلے میں قتل کئے جانے والے مجاہد حسین جلبانی کی ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائے اور اس کے قتل میں ملو ث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں