پیپلز پا رٹی سے میرا جھگڑا ہو ہی نہیں سکتا کیو نکہ وہ میری اپنی پا رٹی ہے ،مخدوم امین فہیم،

پارٹی کیلئے خون پسینہ ایک کیا، جانیں دیں،دشمنوں نے بینظیر پر حملہ کی تیا ریاں کر لی تھیں مگر اس کے با وجود ان کے سا تھ بیٹھا رہا،مرکزی رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:43

پیپلز پا رٹی سے میرا جھگڑا ہو ہی نہیں سکتا کیو نکہ وہ میری اپنی پا رٹی ہے ،مخدوم امین فہیم،

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پا کستان پیپلز پا رٹی کے مر کزی رہنما مخدوم امین فہیم نے بینظیر بھٹوکی بر سی میں شر کت کیلئے گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ کے با ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پیپلز پا رٹی سے اپنے اختلافات کی خبروں کی تردید کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی سے میرا جھگڑا ہو ہی نہیں سکتا کیو نکہ پیپلز پا رٹی میری اپنی پا رٹی ہے اور اس کے لیے خون پسینہ ایک کیا ہے جانیں دی ہیں دشمنوں نے بینظیر پر حملہ کی تیا ریاں کر لی تھیں مگر اس کے با وجود ان کے سا تھ بیٹھا رہا یہاں تک کہ تین بم بلا سٹ بھی ہو ئے پیپلز پا رٹی میں جہاں اصلاح کی ضر ورت ہو گی اس کے لیے پا رٹی کے اندر آواز اٹھا وٴں گا یہ میرا فرض بھی ہے اور حق بھی ان کا کہنا تھا کہ بلا ول بھٹو کیوں نہیں آرہے اس با رے میں مجھے معلوم نہیں آج زرداری خو د ہی جلسے میں لو گوں کو بتا دیں گے انہوں نے نے بینظیر بھٹو کا کیس فو جی کو رٹس میں چلا نے کے حوا لے سے پو چھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پا رٹی فو جی عدالتوں پر یقین نہیں رکھتے مگر اے پی سی کے فیصلے کے بعد تمام دہشت گر دی کے مقدمات فو جی کو رٹس میں چلیں گے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں