رسول کائنات کی ذات تمام انسانیت کیلئے رحمت ہے ، مسز سعید احمد اعوان

جمعرات 1 جنوری 2015 23:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)آقا دوجہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی اس دنیامیں تشریف آوری پر خوشیاں منانے کیساتھ اپنے آقا دوجہاں کی ولادت باسعادت کی برکات کے حصول کیلئے اپنے گھروں محلوں میں محافل میلاد النبیﷺ کا انعقاد کریں ان خیالات کا اظہار جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جسقم ضلع سکھرکے صدر غلام مصطفی پھلپوٹو کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے جماعت اصلاح المسلمین خواتین ونگ کی مسز سعید احمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رسول کائنات کی ذات تمام انسانیت کیلئے رحمت ہے عید میلاد النبی ﷺ صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں بلکہ تمام جہانوں کیلئے رحمتوں اور برکتوں کی سعادتوں کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ، میلاد مصطفی ﷺ منانا حضور پر نور سے عقیدت و محبت کے اظہار کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ جشن ولادت نبوی امت مسلمہ کو دعوت فکر دیتا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر اسلام کے حقیقی تصور کو اجاگر کریں اپنے کردار و عمل کی اصلاح کریں اللہ کی بندگی کا حق ادا کریں احکامات انہی پر عمل کریں اس موقع پر خواتین اور بچیوں نے نعتوں کے نذرانے پیش کیے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں