جشن عیدمیلاد النبی کے موقع پر انتظامیہ کی کا رکر دگی مثا لی رہی،حاجی محمد ہارون میمن

منگل 6 جنوری 2015 13:24

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی محمد ہارون میمن نے 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات ور صفائی و ستھرائی کی صورتحال بہتر رکھنے پر ضلع، پولیس و نساسک انتظامیہ اور امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں کردار ادا کرنیوالے مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ جشن میلاد النبی کے موقع پر انتظامیہ نے جس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی و ستھرائی اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی وجہ سے ضلع سکھر میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، جس پر سکھر کی تاجر برادری ضلع ، پولیس ، نساسک انتظامیہ اور دیگر تمام محکموں کے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کرتی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ انتظامیہ سالہا سال اسی طرح کے انتظامات برقرار رکھتے ہوئے امن و امان کی فضاء کوبرقرار رکھے گی۔

(جاری ہے)

حاجی محمد ہارون میمن و دیگر تاجروں نے مختلف مکاتب فکر اور مسالک کے علماء کرام کی جانب سے بھی امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے، بھائی چارے، پیار و محبت کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کرنے پر ان سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں