جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے استقبالیہ کیمپ

منگل 6 جنوری 2015 13:26

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے مرکزی جلوس کے استقبال کیلئے صرافہ بازار سکھر پر ایک استقبالیہ کیمپ لگایا گیا اور جماعت اصلاح المسلمین کے رہنماؤں نے مرکزی جلوس کی قیادت کرنے والے علماء کرام کو آمد پر پھولوں کے ہار پہنائے اور شرکاء جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے تبرک بھی تقسیم کیا استقبالیہ کیمپ کے دورے کے موقع پر جماعت اصلاع المسلمین کے صوبائی رہنما ڈاکٹر سعید احمد اعوان نے کہا کہ آپ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں دل کھول کر خرچ اور ذکر کا اہتمام کرتے ہیں اور اپنے گھروں کو سجاتے ہیں ان تمام افعال حسنہ کی برکت سے ان لوگوں پر اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے یہ سب اللہ کی رضا کیلئے ہوتا ہے عاشقان رسول کا استقبال کرنا بڑی سعادت ہے بعد ازیں انہوں نے کیمپ پر موجود رہنماؤں کامران طاہری ، جان محمد طاہری ، اقبال حسین طاہری ، پرویز طاہری ، وٴصف طاہری ، عامر طاہری ، ارشاد طاہری،فہیم طاہری ، یونس طاہری و دیگر کو خدمات پیش کرنے پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں