سکھر،21ویں آئینی ترامیم کو پارلیمنٹ نے منظور کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، ڈاکٹر سعید احمد اعوان

جمعرات 8 جنوری 2015 14:47

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان نے کہا ہے کہ21ویں آئینی ترامیم کو پارلیمنٹ نے متفقہ طورپر منظور کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں، فوجی عدالتیں اس وقت ملک کیلئے بہت ضروری تھیں دہشتگردی میں ملوث ہر طرح کے افراد اور عناصر کیخلاف کارروائی ہونی چاہئیے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ سندھ کے بعد سکھر پہنچنے پر تنظیم پاکستانی کے مرکزی دفتر میں کارکنان اور بعد ازیں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ سٹی کے صدر نواب عامر عباسی سمیت دیگر رہنما موجود تھے ڈاکٹر سعید احمد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے یہ اقدام بہت ضروری تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاکہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیاجائے پوری قوت کیساتھ ملک کو دہشتگردی سے پاک کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں