پولیو مہم کو بنانا ہمارا قومی فریضہ ہے ،محمد عاصم جاوید،

تمام محکموں کو چاہیے وہ اپنا اپنا کردار ادا کریں تا کہ ہمارے سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو سکے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جمعرات 8 جنوری 2015 20:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عاصم جاوید نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو بنانا ہمارا قومی فریضہ ہے اس لیے ضلع کے تمام محکموں کو چاہیے کہ وہ اپنا اپنا کردار ادا کریں تا کہ ہمارے ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے کمیٹی روم میرپور ماتھیلو میں پولیو مہم کے حوالے سے کیے گئے انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے منقعدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس دنیا بھر کے لیے ایک بہت بڑا چئلینج بنا ہو اہے اس لیے ہمیں اس خطرناک وائرس کو ختم کرنے کے لیے دن رات کوشش کرنی ہوگی تا کہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا سکیں اس لیے ضلع کے تمام اداروں کو پولیو مہم کے دوران سچائی و ایمانداری سے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جو کہ ہم سب کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر فنگر مارکننگ کو یقینی بنایا جائے اور علاقوں کو معززین کا تعاون حاصل کیا جائے تا کہ ضلع کا کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ ہو ۔

اس موقع پر انہوں نے ڈی۔ایچ۔او اور ڈی۔ای۔او سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں قائم کنٹرول روم کے نمبر 0723652148 پر اپنی شکایات درج کروائیں تا کہ شکایات کو فوری طور پر حل کردیا جائے۔ قبل ازیں پولیو مہم کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 19 جنوری سے پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے اس دوران ضلع کے 3 لاکھ44 ہزار 803 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو مہم 21 جنوری تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں