معاشرے میں فساد کی بنیادی وجہ اللہ اور اسکے رسول کے فرمان سے رو گردانی ہے، فیصل ندیم
ہفتہ 10 جنوری 2015 14:13
سکھر/حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء)جماعة الدعوة سندھ کے امیر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ معاشرے میں فساد کی بنیادی وجہ اللہ اور اس کے رسول کے فرمان سے روگردانی ہے۔ اگر فساد سے محفوظ رہنا ہے تو لسانیت اور فرقہ واریت کے بتوں کو توڑنا ہوگا۔ کفار ہمارے درمیان لسانیت اور علاقائیت کو ہوا دے کر انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ اسلام امن و سلامتی اور رواداری کا سبق دیتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز سعد بن معاذ گاڑی کھاتہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ فیصل ندیم نے کہا کہ کفار مسلسل ہمارے درمیان سازشیں کر کے لسانیت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر فساد برپا کرنا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
ہمیں چاہیے کہ لسانیت کے بتوں کو توڑ کر اللہ اور اس کے رسول کے فرمان پر عمل کریں۔
اسلام کا نام لے کر معصوموں کو مارنے والے دین اسلام کی تعلیمات کو مجروح اور بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام میں کہیں بھی بچوں اور عورتوں پر ظلم کرنے کی تعلیم نہیں ہے۔ اس طرح بچوں کو نشانہ بنانا ظلم و درندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہشت گردوں کے اقدامات عمل جہاد نہیں کھلا فساد ہے۔ انڈیا براہ راست بلوچستان، سندھ اور دیگر علاقوں میں سازشیں کرکے لوگوں کو علیحدگی پر اکسا رہا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ کفار کی ان سازشوں کو سمجھیں اور اپنی صفوں میں امن و اخوت کی فضا قائم کریںسکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سکھر ،تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی ،3ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج
محکمہ ایکسائزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سرکل خیرپور کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، شراب برآمد ،مقدمہ درج
روہڑی لوکو شیڈ معمر خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کاایس پی ریلوے نے نوٹس لیکر رپورٹ بالا ..
کتاب آئینہ عمرانیات نٹر پارٹ ون، عامیانہ زبان، فرسودہ خیالات، مذہبی بیزاری اور کفر کی تعلیمات پر مبنی ..
سکھر ،مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال جاری
حکومت سندھ نے اینٹی کرپشن سکھر میں 16 گریڈ کی انسپکٹر صنم سہتو کو تعینات کردیا
سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی
[موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
ٹ*کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے خطرہ،ایوب گیٹ پر بچہ مین ہول میں گرگیا
ذ*شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس ، وکلا کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی
cنیو گوٹھ میں عرصہ دراز سے بند روڈ پر تعمیرات شروع
د*اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس منی اسپورٹس کمپلکس میں منعقد ہوا
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت