محبت کا مزہ عشق مصطفی میں ہے ،مفتی محمد اسحق طاہری

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:14

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) ممتاز عالم دین مفتی محمد اسحق طاہری نے کہا ہے کہ محبت کا مزہ عشق مصطفی میں ہے میلاد النبی منانے والے خوش نصیب ہیں کہ وہ اللہ کے محبوب حضرت محمد مصطفی کی ولادت باسعادت کو جش و جذبے سے منارہے ہیں حقیقت دنیا کے تمام مسائل کا حل آپ کی سیرت مبارکہ میں میں موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اصلاح المسلمین گوٹھ بخشل خان سائٹ ایریا سکھرمیں میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپ نے کسی بھی موقع پر اپنی امت کو نہیں بھلایا آپ کو اپنی امت کی فکر تھی لیکن آج لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ہم غیروں کی تعلیمات پر عمل کرکے اپنے آپ کو غلط راہوں پر چلارہے ہیں جس پر ہم مصیبتوں کا شکار ہورہے ہیں کامل انسان بننے کیلئے اپنی زندگی کو اسوہ حسنہ کے سانچے میں ڈھال لیں اس موقع پر حافظ اعجاز احمد طاہری، حافظ عظمت اللہ طاہری نے بھی خطاب کیا تقریب میں مولانا عبیداللہ، وڈیرہ بخشل خان، محمود علی میمن طاہری، محرم علی طاہری ، حامد علی طاہری، عزیز اللہ طاہری، نیاز بلوچ طاہری بھی موجود تھے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں