کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن پریس کلب سکھر کا سکھر کے مقامی سندھی اخبار کے بیورو چیف امداد بوزدار کے گھر میں ہونی والی چوری پر سکھر پولیس کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:16

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن پریس کلب سکھر کے صدررئیس احمد ابڑو ، نائب صدر عمران شیخ، جنرل سیکرٹری جاوید گھنیو ، جوائنٹ سیکریٹری ریاض احمد سومرو ، نعیم غوری ، ابراہیم سومرانی ، سلمان انصاری ، اسامہ طلعت و دیگر نے سکھر کے مقامی سندھی اخبار کے بیورو چیف امداد بوزدار کے گھر میں ہونی والی چوری پر سکھر پولیس کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس صحافیوں سمیت کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے جو انتہائی افسوسناک بات ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے گذشتہ دنوں صحافی امداد بوزدار کے گھر میں ہونی والی چوری اور اس میں ملوث ملزمان کی تاحال گرفتاری نہ ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو سمیت دیگر پولیس افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ صحافی امداد بوزدار کے گھر میں ہونی والی چوری کی برآمدگی کی جائے اور اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے صحافیوں ، کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں میں پائی جانے والی بے چینی دور کرتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں