عمران خان جذباتی آدمی ہیں ،شادی کی مبارکباد دیتا ہوں ،سیدخورشید شاہ،

فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دیا جاتا ہے ، ملکی سیاست بہتر ہوگی تو ملک کی معیشت بھی بہتر ہوگی ،آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی حکمران جماعت بن کر ابھرے گی اور وزیراعظم میں بنوں گا،اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 10 جنوری 2015 21:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان جذباتی آدمی ہیں ،شادی کی مبارکباد دیتا ہوں  فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دیا جاتا ہے  ملکی سیاست بہتر ہوگی تو ملک کی معیشت بھی بہتر ہوگی آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی حکمران جماعت بن کر ابھرے گی اور وزیراعظم میں بنوں گا۔ میڈیا سے بات کر تے ہو ئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران کو کنٹینر کی سیاست سے سبق حاصل کر نا چاہیے ، عمران خان جذباتی آدمی ہیں ، اللہ انہیں اپنے حفظ امان میں رکھیں، میں نے بھی دو شادیاں کی میری دونوں بیویاں میرے ساتھ رہتی ہے ۔

خورشید شاہ نے کہاکہ ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دیا جاتا ہے،بلاول بھٹو نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے کہا تھا کہ اپنا چہرہ بچایا ہے مگر اپنی ناک کٹوا دی ہے، پاکستان ہمارا چہرہ اور پارٹی ہماری ناک ہے۔

(جاری ہے)

، دہشتگردی سے ملک کو بہت نقصان ہوا ،ہمیں فیصلہ کر نا ہو گا کہ ہم کب تک موم بتیاں چلاتے رہے گے، ملکی سیاست بہتر ہو گی تو ملک کی معیشت بھی بہتر ہو گی۔

پنو عاقل میں لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی حکمران جماعت بن کر ابھرے گی اور وزیراعظم میں بنوں گا کیونکہ موجودہ دور حکومت کو بحران سے نکالنے میں مرکزی کردارادا کیا ہے  نوازشریف دو تہائی اکثریت سے منتخب ہوئے لیکن دھرنوں سے ان کے ہاتھ ٹھنڈے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فوجی عدالتوں کی حامی بھری ہے، ملک میں سیاسی حالات کی بہتری سے معیشت بھی بہتر ہوگی جبکہ تمام صوبوں کو 18 ویں ترمیم کے بعد برابری کے حقوق حاصل ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں