سکھر رائس کنال میں کیمیکل سے کئی مچھلیاں مر گئیں

محکمہ فشریز اور بیراج انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 11 جنوری 2015 14:35

سکھر رائس کنال میں کیمیکل سے کئی مچھلیاں مر گئیں

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) سکھر بیراج سے نکلنے والی رائس کینال میں مچھیروں نے کیمیکل ڈال دیا  بڑی مچھلیاں پکڑ کر لے گئے، ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں، سکھر بیراج کی سالانہ دیکھ بھال کے لئے نہروں کے دروازے بند کئے گئے تو ٹھہرے ہوئے پانی میں مچھیروں نے زہریلا کیمیکل ڈال دیامچھیرے رات کی تاریکی میں بڑی مچھلیاں پکڑ کر لے گئے ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی مچھلیاں مرگئیں، شہریوں نے بتایا کہ مچھلیوں کی نسل تباہ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا تھا کہ محکمہ فشریز اور بیراج انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیکر مچھیروں کے خلاف کارروائی کریں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں