سائٹ ایریا پولیس و بااثر افراد کی زیادتی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج

اتوار 11 جنوری 2015 15:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) سائٹ ایریا پولیس و بااثر افراد کی زیادتی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، الزام تراشی پر بااثر افراد کی حمایتی خواتین نے مظاہرہ کرنے والی خاتون پر حملہ کر دیا ، ایک دوسرے کے بال نوچ ڈالے ، راہگیروں نے معاملہ رفع دفع کر ا یا ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سبزی منڈی کے قریبی رہائش پذیر خواتین شہناز شیخ، گل نواز، نجمہ ،ممتاز نے بااثر افراد کے کہنے پر سائٹ ایریا پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتار ی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سائٹ ایریا پولیس نے علاقے کے بااثر شخص کے کہنے پر ہمارے چار عزیزوں سلطان شیخ ، علی حسن ، معشوق ، محمد نواز کو گرفتار کر لیا ہے جو سراسر زیادتی ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گرفتار افراد کو رہا کیا جائے مظاہرے کے دوران الزام تراشی کی اطلاع پر مذکورہ بااثر افراد کی حمایتی خواتین بھی سکھر پریس کلب پہنچ گئی اور مظاہرے کرنے والی خواتین پر ٹو ٹ پڑی اور انہیں مارنا پیٹنا شروع کر دیا خواتین کوآپس میں لڑتے ہوئے دیکھ کر سکھر پریس کلب کے سامنے لوگوں کا ہجوم برپا ہو گیا اور معززین شہریوں نے خواتین کی لڑائی ختم کرانے کیلئے پیش رفت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرتے ہوئے خواتین کو اپنے گھروں کو واپس بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں