سکھر پریس کلب کے عہدے داروں کا اجلاس،صحافیوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے تفصیلی غور و غوص

اتوار 11 جنوری 2015 15:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء)سکھر پریس کلب کے عہدے داروں کا اجلاس زیر صدارت صدر سکھر پریس کلب لالہ اسد پٹھان کے منعقد ہوا اجلاس میں سکھر پریس کلب کے نائب صدر آصف لودھی ، نائب صدر خواتین سحرش ملک ، جنرل سیکریٹری خالد بھانبھن ، امداد بوزدار ، نصر اللہ وسیر ، علی محمد شر و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے تفصیلی غور و غوص کیا گیا اور عہد کیا گیا کہ سکھر پریس کلب کے عہدے دار یہ سال سکھر پریس کلب ترقیاتی کاموں سمیت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھرپور طور پر منائے گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سکھر پریس کلب لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ بہت جلد سکھر پریس کلب اندرون سندھ کے پریس کلب کے صدر و جنرل سیکریٹری کو سکھر پریس کلب مدعو کر یگا اور صحافتی درپیش مسائل اور انکے حل سمیت صحافتی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے صحافیوں کو تحفظ فراہمی کے حوالے تجویزیں لی جائیگی اور انہیں سکھر پریس کلب کے آئین کی کاپیاں دی جائیگی تاکہ وہ پریس کلب کی ترقیاتی و فلاح و بہبود کیلئے کام آسکیں اجلاس میں سکھر پریس کلب کے آئین میں ترمیم کے حوالے سیچھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایک ہفتے میں سکھر پریس کلب کے آئین میں ترمیم کر کے اس حوالے سے ایگزیکیٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں