سینٹرل جیل سکھرمیں (آج) صبح کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 3دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے گی

پیر 12 جنوری 2015 21:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) سینٹرل جیل سکھرمیں آج صبح کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 3دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے گی ،جس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے 3دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔جیل کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ اطراف کی سڑکوں کو بند کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سکھر سینٹرل جیل میں آج (منگل)صبح کالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں شاہد ،طلحہ اور خلیل کو پھانسی دی جائے گی ۔ان دہشت گردوں نے 2001میں کراچی کے تھانہ گلبہار کی حدود میں وفاقی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر سید ظفر حسین شاہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ۔جرم ثابت ہونے پر کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں پھانسی کی سزاء سنائی تھی ۔3جنوری کو عدالت نے دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے ،جو سکھر جیل انتظامیہ کو موصول ہوگئے ہیں ۔سکھر جیل ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گردوں کو منگل کی صبح ساڑھے 6بجے سینٹرل جیل نمبر 1میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں