جماعت اصلاح المسلمین سندھ کا سال 2015کیلئے ضلع دادو کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دو ضلعی باڈیز کے ناموں کا اعلان

منگل 13 جنوری 2015 20:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس ترجمان ڈاکٹر سعید احمد اعوان طاہری نے کہا ہے کہ سال 2015کیلئے جماعت اصلاح المسلمین ضلع دادو کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دو ضلعی باڈیز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ، دادو ون کیلئے صدر منیر احمد ، سنیئر نائب صدر رحمت اللہ ، نائب صدر محمد اشرف ، جنرل سیکریٹری غلام نبی ، جوائنٹ سیکریٹری ذاکر علی ، پریس ترجمان احمد بخش ، خازن محمد فہیم ، آڈیٹر بھائی خان ، آفس کیلئے عبدالمجید جبکہ دادو ٹو کیلئے صدر خلیفہ رسول بخش ، سنیئر نائب صدر طالب حسین ، نائب صدر عبدالکریم ،جنرل سیکریٹری ممتاز علی ، جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار ، خازن عاشق حسین ، پریس ترجمان فدا حسین ، آڈیٹر اختیار احمد ، آفس سیکریٹری پرویز احمد کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں