جمعیت علماء اسلام سندھ کی مرکزی مجلس عمومی و جنرل کونسل کا دو روزہ اہم اجلاس 17-18جنوری کو سکھر میں طلب

منگل 13 جنوری 2015 20:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے معاون پریس ترجمان مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی و جنرل کونسل کا دو روزہ اہم اجلاس (بسلسلہ ) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، 21ویں ترمیم، مدارس و مذہبی قوتوں کو نشانہ بنانے جانے والے عمل سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی غوری خوص کیلئے 17-18جنوری 2015کو جامعہ مدرسہ منزل گاہ سکھر میں طلب کر لیا گیا ہے اجلاس کی صدرات قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کرینگے جبکہ اجلاس میں جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری ،حافظ حسین احمد ، مولانا امجد خان ، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، اسلم غوری ، عبدالرزاق عابد لاکھو و دیگر شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں