سکھر،شہر میں صفائی ستھرائی کا فقدان، حکومتی نمائندے غائب ،
ضلعی انتظامیہ اور نساسک عملہ سیاسی کالوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مامور، ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے سے مختلف علاقوں میں گندہ پانی جمع ، شہریوں سمیت نمازیوں کو آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا
بدھ 14 جنوری 2015 23:25
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) شہر میں صفائی ستھرائی کا فقدان ، حکومتی نمائندے غائب ،ضلعی انتظامیہ اور نساسکعملہ سیاسی کالوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مامور، شہر میں ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں گندہ پانی جمع ، شہریوں سمیت نمازیوں کو آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ، ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان ملاقاتوں کے بجائے شہریوں کی مشکلات کے حل کیلئے اقدام کریں تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ اور نساسک کی عدم توجہی اور عملے کی غفلت کے باعث سندھ کا تیسرا بڑا شہرسکھر مسائلستان بنتا جا رہا ہے گذشتہ روز سکھر میں ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے شہر کے اہم کاروباری و رہائشی مراکز گھنٹہ گھر ، غریب آباد ، لیاقت چوک ، مینارہ روڈ ، مہران مرکز ، غریب آباد ، تیر چوک ، میانی روڈ و دیگر علاقوں میں کئی کئی فٹ گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں سمیت نمازیوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری جانب متعلقہ محکموں کی جانب سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے سبب شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے گندگی کے ڈھیروں نے پہاڑوں کی صورت اختیار کر لی ہے شہر کے گندے پانی کی جمع ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے تاہم نساسک انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ ان بڑھتے ہوئے مسائل کے جانب توجہ دینے سے قاصر نظر آرہی ہے شہریوں نے ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث گندہ پانی جمع ہونے پر درپیش مشکلات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان کی تعیناتی کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ اب شہر کے مسائل حل ہو جائینگے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ایم ڈی نساسک بھی صرف ملاقاتوں اور بیان بازی سے کام لے رہے ہیں ان کے پاس شہری مسائل کے حل کیلئے کوئی موئثر پلان نہیں انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر بالا احکام سے مطالبہ کیا ہے سکھر شہر کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے فوری اقدام کئے جائے ۔
متعلقہ عنوان :
سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
منتخب بلدیاتی نمائندگان و سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگیوں کیلئے ..
تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، نقل مافیا بے قابو
شہر بھر میں مضرصحت ، کیمیکل ملا دودھ کی کھلے عام فروخت جاری ہے،حاجی جاوید میمن
سکھر ،لیگی رہنماء کی زمینوں پر لینڈ مافیا قبضہ کرنے کیلئے سرگرم ، ہراساں و دھمکیوں کے خلاف عبدالقیوم ..
سکھر بلدیہ و سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی ، شہر کے مختلف علاقے گندگی کی لپیٹ میں آگئے
سکھر میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیا کی فروخت کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں،تاجررہنما
شہر بھر میں مضرصحت ، کیمیکل ملا دودھ کی کھلے عام فروخت جاری ہے
منتخب بلدیاتی نمائندگان و سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگیوں کیلئے ..
تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، نقل مافیا بے قابو ، امتحانی ..
سکھر بلدیہ و سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی شہر کے مختلف علاقے گندگی کی لپیٹ میں
مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے لیے سکھر پریس کلب کے سامنے کئی ماہ سے علامتی بھوک ہڑتال و احتجاج ..
ڈی جی اطلاعات سندھ کی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سکھر سے ملاقات
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف