سکھر،مسلح ملزمان نے دن دہاڑے بنگلے کے باہر کھڑے گن مین پر گولیاں برسا دیں،

گولیاں لگنے سے گن مین شدید زخمی ، ملزمان فرار

بدھ 14 جنوری 2015 23:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) مسلح ملزمان نے دن دہاڑے بنگلے کے باہر کھڑے گن مینپر گولیاں برسا دی ، گولیاں لگنے سے گن مین شدید زخمی ، ملزمان فرار ، زخمی اسپتال منتقل ، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ملٹری روڈنزد شاہ رخ پیٹرول پمپ کیقریب چار مسلح ملزمان جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے قریبی بنگلے پر تعینات گن مین وحید ولد پاندھے جتوئی پر گولیاں چلائیجس کے نتیجے میں گن مین وحید شدید زخمی ہوگیا مسلح ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے گولیوں کی گونج سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا زخمی کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے آخری اطلاعات تک واضع نہیں ہو سکا ہے کہ ملزمان کس ارادے سے آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں