فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت سے غلطی ہوئی ہے تو نظر ثانی کرے،مولانا فضل الرحمن،

حکومتی اتحاد سے الگ نہیں ہونگے ،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، حکومت کی نیت پر شبہ نہیں،دہشت گردی کی آڑ میں مدارس کو بدنام کیا جارہا ہے، پریس کانفرنس

ہفتہ 17 جنوری 2015 20:56

فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت سے غلطی ہوئی ہے تو نظر ثانی کرے،مولانا فضل الرحمن،

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد سے الگ نہیں ہوں گے ۔ملٹری کورٹس پر حکومت سے غلطی ہوئی ہے تو نظر ثانی کرے ۔دہشت گردی کی آڑ میں مدارس کو بدنام کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔

(جاری ہے)

فوجی عدالتوں سے متعلق کی گئی ترمیم سے امتیازی سلوک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 21 ویں ترمیم پر حکومت نے اعتماد نہیں لیا ۔ہم نے 21 ویں ترمیم پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے اور اب عوام کو اس حوالے سے آگاہ کررہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دہشت گردی کی آڑ میں مدارس کو بدنام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت کی نیت پر شبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس کے حوالے سے حکومت سے غلطی ہوئی ہے تو نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی اتحاد سے الگ نہیں ہوناچاہتے۔۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں