مولانا فضل الرحمان نے توہین آمیز خاکوں کے خلاف 23 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان ،اکیسویں ترمیم کا قانون دہشتگردی کو فروغ دینے کا سبب بنے گا ، الطاف حسین کے الزامات کا احترام سے جواب دیں گے ،الزام تراشی نہیں کریں گے ،میڈیا سے گفتگو
اتوار 18 جنوری 2015 22:00
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18جنوری۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے توہین آمیز خاکوں کے خلاف 23 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اکیسویں ترمیم کا قانون دہشتگردی کو فروغ دینے کا سبب بنے گا ، الطاف حسین کے الزامات کا احترام سے جواب دیں گے اور الزام تراشی نہیں کریں گے۔ اتوار کو یہاں میڈیا بات چیت کے دور ان فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مولانا فضل الرحمان نے 23جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا 22 جنوری کو لاہورمیں 21ویں ترمیم کے حوالے سے سیمینارہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اکیسویں ترمیم کا قانون دہشتگردی کو فروغ دینے کا سبب بنے گا کیونکہ یہ امتیازی طور پر استعمال بھی ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سابق ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتیں ہمارے موقف کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔ اس حوالے سے بائیس جنوری کو لاہور میں سیمینار منعقد کیا جائیگا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
ان کے موقف نے ترمیم کو ووٹ دینے والی جماعتوں کو بھی اسے سمجھنے میں مدد ملی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم پرامید ہیں کہ جلد حکومت ہمارا اس پر موقف تسلیم کرلے گی کیونکہ ہمارے موقف میں وزن ہے اور کسی بھی ترمیم میں اصلاح کے لئے بھی ترمیم لائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کا احترام کرتا ہوں، وہ بھی احترام کریں الزامات در الزامات کا جواب در جواب دیا تو بات پتہ نہیں کہاں تک پہنچے گی۔ ان حالات میں یہ تاثر دیناغلط ہے کہ ملکی یکجہتی پارہ پارہ ہو چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اکیسویں ترمیم کے خلاف جلد سیمینار منعقد کر کے فوجی عدالتوں کے قیام پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما کے بیان کے بعد پارلیمنٹ میں یکجہتی ختم ہو رہی تھی۔ جمعیت علمائے اسلام ف نے پارلیمنٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچنے سے بچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے الزامات کا احترام سے جواب دیں گے اور الزام تراشی نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
م*محکمہ وائلڈ لائف سکھر اور خیرپور کی مشترکہ کاروائی،سارس(کونج ) کی اسمگلنگ ناکام
ھ*پنو عاقل سے اغواء ہونے والے پانچ مغوی بچوں کی عدم بازیابی کے خلاف ورثاء کا احتجاج
uمعمر شخص کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج
ڈپٹی کمشنر سکھر کا سرسو کمپلیکس کا دورہ ، غربت میں کمی لانے کی کوششوں کو سراہا
سی ای او سیپكو عمرے پرپر روانہ ، عارضی چارج سینئر افسرکے حوالے
}سکھر،بزرگ شخص کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج
ج*سکھر،سول اسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف
رہنما پیپلز پارٹی میر عبدالرحمن کی سابق گورنر کے پی کے میر عبدالرحمن مینگل کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں ..
سکھر،سول ہسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف ، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
سکھر، سمیجو برادری کے مرد وخواتین کا قتل اور حملے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب پر ..
سکھر کے معمر شخص علی نواز کوری کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج
الیکٹرک کی گھریلو اشیاء بیچنے والی کمپنیوں نے صارفین کو وارنٹی کارڈ کے نام پر دھوکہ دینا شروع کردیا ..
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت