نبی کریم ﷺکی گستاخی کرنے والے فرانس کو دنیائے اسلام سے معافی مانگنی ہوگی، ایم ایس او

بدھ 21 جنوری 2015 15:09

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء)مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ایم ایس او)ضلع سکھر کی مجلس عاملہ کا اجلاس ایم ایس او ضلع سکھر کے ناظم جواد عثمانی کی صدارت میں ہوا۔محمد اعظم طارق،محمد اسلم حنفی،سید سیف اللہ شاہ بخاری اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر غور و فکر کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس او کے ناظم جواد عثمانی نے کہاکہ فرانس کے گستاخانہ کارٹونس بنانے کے بارے میں شدید مذمت کی اور غم و غصہ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی گستاخی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی ہمیں نبی کریم ﷺ سے دنیا کی ہر چیزماں باپ بیوی بچے دوست احباب مال و عیال اور ہر چیز سے زیادہ محبت ہے۔ نبی کریم ﷺ کی گستاخی کرنے والے فرانس کو دنیائے اسلام سے معافی مانگنی ہوگی۔

(جاری ہے)

ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ترکی کی طرح ملک پاکستان سے بھی فرانس کی سفیر وں کو ملک بدر کر کے اسلامی غیرت کا ثبوت دیا جائے تاکہ فرانس اور دیگر دنیاء کفر کو پتہ چلے کے اب مسلمان ایک ہوچکے ہیں اور مسلمان اپنے نبی ﷺ کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے مزید انہوں نے کہا کہ 25جنوری کو ایم ایس او قریشی گوٹھ کی جانب سے محفل نعت رسولﷺ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سندھ کے مشہور نعت خواں حضرات تشریف لائیں گے ہم تمام مسلمانوں سے اس محفل نعت میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں