سکھر،تو ہین آمیز خا کوں کی اشاعت کیخلاف ریلیوں ، دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ،
فرانس حکومت کیساتھ سفارتی تعلقات اور ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ
جمعہ 23 جنوری 2015 19:09
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) فرانسیسی جریدے کی جانب سے تو ہین آمیز خا کوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی احتجاجی ریلیوں ، دھرنوں اور مظاہروں کو سلسلہ جاری ، فرانسیسی حکومت کیساتھ سفارتی تعلقات اور ملوث افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کا مطالبہ ، فلک شگاف نعرے بازی ، نماز جمعہ کے اجتماعات میں علماء کرام کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی بیانات و قرارداد منظور، کو ئی بھی مسلمان توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتا فرانس کی حکو مت نا قابل معافی گستا خی کر نے والوں کو سزا دے ور نہ دنیا بھر کے مسلمان اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہو نگے ، رہنماؤں کے خطابات ، تفصیلات کے مطابق فرانسیسی جریدے کی جانب سے تو ہین آمیز خا کوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی احتجاجی ریلیوں ، دھرنوں اور مظاہروں کو سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز سکھر میں جے یو آئی ضلع سکھرو اسکی ذیلی تنظیموں کی جانب سے مدرسہ منزل گاہ سکھر سے پریس کلب تک کارکنان کی بڑی تعداد نے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، محمد صالح اندھڑ، مفتی سعود افضل ہالیجوی ،قاری لیاقت مغل ، مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد نے محمد بن قاسم پارک سے پریس کلب تک پروفیسر مسعود خان ، حزب اللہ جھکروو دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی ، تحفظ ناموس رسالت کمیٹی کے زیر اہتمام جناح چوک سے سکھر پریس کلب تک مفتی محمد ابراہیم قادری ، مشرف محمود قادری ، ڈاکٹر سعید احمد اعوان ، کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، جماعت اہلسنت و الجماعت ضلع سکھر کی جانب سے سٹی پوائنٹ سے سکھر پریس کلب تک حافظ محمدرمضان نعمانی ، زاہد حسین لونڈ ، غلام نبی عثمانی و دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی شرکاء ریلی نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ہاتھوں میں پلے کا رڈز اور بیرز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانس کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مذکورہ رہنما وٴں کا اپنے خطابات میں کہنا تھا کہ کو ئی بھی مسلمان توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتا فرانس کی حکو مت نا قابل معافی گستا خی کر نے والوں کو سزا دے ور نہ دنیا بھر کے مسلمان اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہو نگے ان کا کہنا تھا کہ اس گستا خی پر دنیا کے مسلم ممالک کے حکمران اقوام متحدہ سے احتجاج کریں اور فرانس سے اپنے تجا رتی و سفارتی تعلقات منقطع کریں فرا نس کی حکو مت کو مجبور کرین ہ وہ گستاخ رسول کو کڑی سے کڑی سزا دجائے دوسری جانب سکھر کی مختلف مساجد میں بھی علماء کرام نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی بیانات دیئے اور مذمتی قرار داد پیش کرتے ہوئے امت مسلمہ سے حضور اکرم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
[موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
ٹ*کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے خطرہ،ایوب گیٹ پر بچہ مین ہول میں گرگیا
ذ*شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس ، وکلا کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی
cنیو گوٹھ میں عرصہ دراز سے بند روڈ پر تعمیرات شروع
د*اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس منی اسپورٹس کمپلکس میں منعقد ہوا
ذ*تعلیمی اداروں میںمنشیات کے پھیلائو پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اجلاس
پ*ہم اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں،مفتی سعود افضل ہالیجو
|سکھر پولیس کا گرینڈآپریشن، مختلف کاروائیوں میں 5ملزمان گرفتار
?نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے
سکھر، زمین کے عالمی د ن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
کمشنر سکھر کی زیر صدارت اجلاس ، منشیات کی روک تھام کیلئے فیصلے
ایپكا سکھر اور خیرپور کا مشترکہ اجلاس ، الیکشن کے متعلق اہم فیصلے کیے گئے
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا