حضرت محمد مصطفی وہ ہستی ہیں جنہیں دنیامیں بکھری کائنات کو جمع کرنے کیلئے بھیجا گیا،شبانہ خاصخیلی

جمعرات 29 جنوری 2015 23:03

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)وائے ٹو کے اسکول سکھرکی پرنسپل شبانہ خاصخیلی نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ ہی وہ ہستی ہیں جنہیں دنیامیں بکھری ہوئی کائنات کو جمع کرنے کیلئے بھیجا گیا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت پر گامزن ہوکر ہی ہم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسکول ہذا میں محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا محفل میلاد سے روحانی طلبأ جماعت ضلع سکھر کے پریس ترجمان شاہ ویزخان طاہری نے کہا کہ شان مصطفی ﷺ ایمان کا اہم جز ہے گستاخانہ خاکے مہذب معاشرے کی بد ترین مثال آپ کی ذات مبارکہ کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے آپ دنیاکے سب سے بڑے معلم تھے آپ کی تعلیمات میں انسانیت کا درس ملتا ہے آپ کے آنے سے دنیاکے اندھیروں کا خاتمہ ہوا آپ ﷺ بچوں کیساتھ محبت اور شفقت کیساتھ پیش آتے تھے۔

(جاری ہے)

محفل میلاد کی انچارج مس سویرا اور انعم تھیں مس روبینہ نے کہا کہ آپ کی ولادت باسعادت تمام جہانوں کیلئے عظیم تحفہ ہے آپ کی حیات طیبہ قرآن پاک کا عملی نمونہ ہے محفل میلاد اسکول کے طلبأ و طالبات نے نعتوں کے نذرانے پیش کیے آخرمیں پرنسپل شبانہ خاصخیلی نے دعا کرائی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں