قومی شناختی کے لیے 02 سے 13 فروری تک نادراموبائل وین سکھر میں موجود رہے گی

بدھ 4 فروری 2015 21:05

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں میں عوام کو قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیے 02 فروری سے 13 فروری تک سکھر ،گھوٹکی اور خیرپور کے اضلاع میں نادراموبائل وین موجود رہے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سکھر ضلع کے تعلقہ سکھرکے سٹی ایریاجبکہ خیرپور ضلع کے تعلقہ خیرپور، نارا اور گمبٹ، اسی طرح گھوٹکی کے تعلقہ اوباڑو، تعلقہ میرپور ماتھیلومیں عوام کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے سلسلے میں نادرا موبائل وین روانہ کی جائیں گی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دی گئی تاریخوں میں نادرا موبائل ٹیم سے رابطے میں آئیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں