سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے، خورشید شاہ،

ایم کیو ایم کا آنا جانا چلتا رہتا ہے،بات چیت کا علم نہیں،سکھر میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 فروری 2015 23:41

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے،ایم کیو ایم کا آنا جانا چلتا رہتا ہے،بات چیت کا علم نہیں۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جو رپورٹ آئی ہے اس کے مطابق سانحے کے ملزموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بادشاہ ہے جب روٹھتے ہیں تو سنجیدہ نہیں لیتا۔ایم کیو ایم سے کیا بات چیت ہوئی ابھی مجھے علم نہیں،ایم کیو ایم کا آنا اور جانا چلتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ حکومت اور عمران خان کے درمیان تعلقات بہتر ہوں اور عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں جہانگیر ترین سے بات ہوئی ہے،اتوار کو ملاقات ہوگی ۔۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں