چےئرمین نیب قمر زمان چوہدری (کل) سکھر نیب سیکرٹر یٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کرینگے

اتوار 15 فروری 2015 14:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) چےئرمین نیب قمر زمان چوہدری(کل)16فروری کو سکھر نیب سیکریٹر یٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کرینگے تفصیلات کے مطابق چےئرمین نیب قمر زمان چوہدری ایک روزہ دورے پر16 فروری بروز پیر سکھر پہنچیں گے اپنے دورے پر چےئرمین سکھرمیں نیب سیکر یٹریٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح اور آئی بی اے سکھر کے آڈیٹو ریم میں سیمینار سے خطا ب کرینگے۔

(جاری ہے)

آئی بی اے آمد پر ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر محمد الطاف اور ڈائریکٹر آئی بی اے نثار احمد صدیقی و دیگر افسران انکا استقبال کرینگے بعد ازیں آئی بی اے آڈیٹوریم میں منعقدہ سمینار سے چےئرمین نیب قمر زمان چوہدری ڈائریکٹر نیب محمد الطاف , نثار احمد صدیقی , دیگر بھی خطاب کرینگے اس موقع پر مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی , اجرک , اور شیلڈ بھی پیش کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں