بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، 2017 تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا ‘ عابد شیر علی

پیر 16 فروری 2015 14:24

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، 2017 تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا۔وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے سکھر میں چھاسٹھ کلوواٹ بجلی کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعوان نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں چار کروڑ روپے رشوت لی، انہیں حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا عمران خان خیبرپختونخوا پر توجہ دیں، مدد کی ضرورت ہوگی تو وفاق تعاون کریگا انہوں نے کہا عمران خان نے اپنی شادی میں ہارس ٹریڈنگ کی اور سینیٹ میں اوپن بیلٹ کی بات کررہے ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ کے الیکٹرک کو حکومت کے سو ارب روپے ادا کرنے ہیں، کے الیکٹرک نے پیسہ دبئی میں رکھا ہوا ہے تاہم حکومت کو ادا نہیں کیا جارہا۔عابد شیر علی نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اور دیگر اداروں کی نجکاری سے انتظامی امور بہتر ہوئے ہیں۔ واپڈا کی نجکاری سے ملازمین کو فائدہ ہوگا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں