سکھر،نیو پنڈ پٹھان کالونی میں پٹھانوں کی بڑی تعداد کا احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی

منگل 17 فروری 2015 18:24

سکھر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء)ضلعی پولیس کی جانب سے افغانی باشندوں کے نام پر پٹھان برادری کو تنگ کئے جانے والے عمل کے خلاف پٹھان اتحاد ضلع سکھرکی جانب سے نیو پنڈ پٹھان کالونی میں پٹھانوں کی بڑی تعداد نے پٹھان اتحاد کے رہنماؤں نادر خان پٹھان ، ایوب پٹھان و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پٹھان اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا تھاپاکستان میں رہائش پذیر پٹھان پاکستانی ہے ہم لوگ سندھ میں پیدا ہوئے ہیں اور ہم سندھی ہیں، افغان باشندوں کی آڑ لیکر پٹھان برادری کو تنگ کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس دہشت گردی کی آڑ لیکر عرصہ کئی سالوں سے سندھ میں رہنے والی پٹھان برادری کے افراد کو پکڑ کر انہیں افغانی ظاہر کر کے بھاری رشوت وصول کر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی پولیس کی رشوت ستانی اور پٹھان برادری کیساتھ ہونی والی زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں