روہڑی ،واپڈا کی ممکنہ نجکاری اور پرائیوٹ سی او ز کی تعیناتی کے خلاف واپڈا ہائیڈرو سینیٹرل لیبر یونین کی کال پر دفاتر کی تالا بندی ،کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی ریلی

بدھ 18 فروری 2015 19:28

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء) واپڈا کی ممکنہ نجکاری اور پرائیوٹ سی او ز کی تعیناتی کے خلاف واپڈا ہائیڈرو سینیٹرل لیبر یونین کی کال پر روہڑی اور صالح پٹ سب ڈویژنوں میں دفاتر کی تالا بندی کر کے کام چھوڑ ہڑتال کی گئی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈ ا کی مکمنہ نجکاری اور پرائیوٹ سی او ز کی تعیناتی کے خلاف واپڈا ہائیڈرو سینیٹرل لیبر یونین کی کال پر صالح پٹ سب ڈویژن کے عہدیداروں،اللہ ودھایو لاشاری ،غلام اکبر دایو ،راجہ رضوان شیخ روہڑی سب ڈویژن کے سیکر یٹری غلام سرور مہر امداد علی میمن ،محمد صوفن شیخ، لالا اعظم پٹھان ، عرفان علی سولنگی ،محمد شریف کٹپر ودیگر کی قیادت میں دفاترکی تالا بندی کرکے کام چھوڑ ہڑتال کی گئی اور بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی ریلی نکالی گئی ،مظاہرین نے نجکاری کے خلاف شدید نعر ے بازی کی، یادگار چوک پر احتجاجی ریلی سے غلام سرور مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر کی بجلی بند کر کے حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھا جائے گا حکومت اپنے من پسند افراد کوخوش کرنے کے لیے نجکاری کرکے لاکھوں مزدوروں کو بے روزگار کرنا چاہتی ہے واپڈا ہائیڈرو یونین کے ہوتے ہوئے نجکاری کا کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائیگا آخری دم تک مزدورں کے حقو ق کے تحفظ کی جنگ لڑ ینگے بعد ازاں ریلی کے شرکاء نعرے بازی کرتے ہوئے سکھر روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں