سکھر،رسول بخش پلیجو کی 85سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 21 فروری 2015 22:22

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء)قومی عوامی تحریک ضلعی سکھر کی جانب سے قومی عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی 85سالگرہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی ، ضلعی و دیگر ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت دانشوروں ، ادیبوں ، وکلاء برادری و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی 85سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قومی عوامی تحریک نے ہمیشہ سندھ کے حقوق اور اس میں بسنے والے افراد کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے کوشش کی اور کرتی رہے گی سندھ کے حقوق کی جدوجہد کرنے پر قومی عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں