سکھر میں کروڑوں روپے کے خرچ سے پروجیکٹ شروع کئے گئے جن سے عوام کوکوئی فائدہ نہیں پہنچ سکا ،سید عمران علی شاہ/وحید احمد شیخ

ہفتہ 21 فروری 2015 22:27

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء)سٹیزن ویلفیئر آرگنائیزیشن کے صدر سیدعمران علی شاہ اور وحید احمد شیخ نے کہا ہے کہ سکھر شہر میں کروڑوں روپے کے خرچ سے پروجیکٹ شروع کئے گئے جن سے عوام کوکوئی فائدہ نہیں پہنچ سکا سکھر میں ترقیاتی کاموں کے لئے مختص رقم 22ارب روپے بھی کرپشن کی نذر ہو گئے ہیں جس پر سکھر کی سیاسی ،مذہبی ،سماجی تنظیمیں احتجاج کر چکی ہیں اسکے باوجود ترقیاتی کاموں کے 22ارب روپے کی اب تک تحقیقات کے لئے حکومت نے کوئی بھی اب تک اقدامات نہیں کئے ہیں جسکی وجہ سے سکھر شہر کے روڈ گلیاں کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہا ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے ملڑی روڈ پر فیملی پارک تعمیر کیا گیا جسکو سکھر انتظامیہ نے ماڈل کے طور پر اسکو اب تک بند کر رکھا ہے سکھر کے شہری اس سے فیض یاب نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سکھر کے منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث سکھر کی عوام آج بھی صاف پانی کی بوند بوند سے ترس رہے ہیں صحت کے مراکز قائم ہونے کے باوجود عوام کو دوائیوں کی سہولیات میسر نہیں ہے منتخب نمائندگان نے عوام سمیت شہر کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جسکے باعث عوام شدید مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکھر شہر کو ترقیاتی کام کی مد میں ملنے والے 22ارب روپے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں