سینٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں،خورشید شاہ

جمعرات 26 فروری 2015 16:03

سکھر(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں‘ سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ آپس میں رابطے میں ہیں‘ پی پی ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرتی ہے اور کبھی بھی ہارس ٹریڈنگ کی حمایت نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے بائیسویں آئینی ترمیم ضروری ہے لیکن حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔ بائیسویں آئینی ترمیم کا فیصلہ سب کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے تحفظات صرف مدارس تک ہیں ان کے تحفظات جلد دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کی خرابی کی وجہ قانون کی بالادستی کا نہ ہونا ہے۔ قانون کی بالادستی شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں