آل سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن ایمپلائیز ایسوسی ایشن ضلع سکھر کا ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج، دفاتروں کی تالہ بندی

جمعہ 27 فروری 2015 20:32

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) آل سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن ایمپلائیز ایسوسی ایشن ضلع سکھر کے زیر اہتمام ادارے کی نجکاری والے عمل کے خلاف ملازمین کی بڑی تعداد نے دفاتروں کی تالہ بندی کی اور کام چھوڑ احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث نااہل افسران کی غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث ادارے (ٹیکنکل ایجوکیشن ) کی نجکاری کا فیصلہ ہو رہا ہے جو ملازمین اور اس میں زیر تعلیم طلباء کیلئے ظالمانہ اقدام ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے ادارے کی نجکاری کو فیصلہ واپس لیا جائے اور ملازمین سمیت زیر تعلیم طلباء میں پائی جانے والی بے چینی دور کریں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں