سندھ پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے اب ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔ایس ایس پی سکھر
جمعہ 27 فروری 2015 22:20
سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال دورجدید کی ضرورت بنتا جارہا ہے اور پاکستان میں میڈیا ہاؤسز جلسے جلوسوں کی کوریج کے لیے اس سے استفادہ کرتے ہیں لیکن اب سندھ میں پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرے گی۔
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کا کہنا تھا کہ ان کی حدود میں زیادہ تر کارروائیاں کچے کے علاقے میں کی جاتی ہیں جہاں ڈاکوں نے اپنی محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں اور پولیس کی ان مقامات تک رسائی کے وقت فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس سے فائرنگ کی سمت کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہوتا ہے اور ایسے میں ڈرون ٹیکنالوجی سمت کے تعین میں کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ ہدف کی نشاندہی کے لیے ڈرون سب سے بہترین ٹیکنالوجی ہے اس کی مدد سے ڈاکوں کے فرار کو نا صرف ممکن بنایا جاسکتا ہے بلکہ غیر ضروری نقصان سے بھی بچاجاسکتا ہے جب کہ اس دوران ڈرون کیمرے کو فائرنگ سیبھی محفوظ رکھنا ضروری ہوگا۔ ایس ایس پی تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنے تحت ڈرونز کی خریداری کی ہے اور ان کے استعمال اور نگرانی کے لیے ایک خصوصی گاڑی بھی تیار کرائی جارہی ہے۔سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج روہڑی، سکھر میں زمین کے عالمی دن موقع پر پودے ..
اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر
نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے
سکھر پولیس کا کریک ڈائون جاری، تین منشیات فروش گرفتار ، چرس و مضر صحت اشیاء برآمد
پاکستان، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن حکومت سندھ کے مشترکہ تعاون سے آگاہی فورم کا انعقاد
بلدیہ سکھر کی ناقص کارکردگی ، سڑکوں ، گلی محلوں میں کچہرے کے ڈھیر لگ گئے
ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن عبدالحمید کھوسہ کا سکھر پریس کلب کا دورہ ، صحافی رہنمائوں سے ملاقات
اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر
یوسی کے مکینوں کو ہر ممکن بلدیاتی و بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے کوشش جاری ہیں ،مختیار کھوکھر
ایوب فاروقی کی جانب سے شہریوں کے لیے بڑاریلیف، عوام کو سستی روٹی فراہم کرنے کے لیے شاپ قائم کردی گئی
سکھر پولیس کا سماجی برائیوںکے خلاف کریک ڈائون جاری، تین منشیات فروش گرفتار ، چرس و مضر صحت اشیاء برآمد
کاشتکار و زرعی کارکنان خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے آگاہی فورم کا انعقاد
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار