سکھر،مسلم لیگ(ن) ضلع کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات دلاورخان کا سیپکوملازمین کے احتجاج پر نہایت دکھ اور غصے کا اظہار

جمعرات 5 مارچ 2015 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سکھر کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات دلاورخان نے سیپکوملازمین کے احتجاج پر نہایت دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اخباری نمائدگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران بالااور یونین اہلکار وفاقی ادارے کے وسائل کو اپنی جاگیر سمجھ کر اجارہ داری قائم کرنے کی ناجائز کوشش کر رہی ہے ملک میں لوڈشیڈنگ کے زمہ دار ادارے میں موجود کالی بھیڑیں ہیں جن کا احتساب ناگزیر ہو چکا ہے کچھ ساشی عناصر اداروں میں رہتے ہوئے دوسروں کے اشاروں پر وفاقی حکومت کی کارکردگی کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور وزارت پانی وبجلی کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہیں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کا حصہ تھا اور حکومت ہر صورت عوام سے کئے ہوئے وعدے کو پورا کریگی کوتاہی برتنے اور رکاوٹیں ڈالنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاواپڈہ ملازمین دفتروں کی تالا بندی ،احتجاج اور عوامی مشکلا ت میں اضافہ کر کے حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہی ہے جس پر وفاقی حکومت اور وزارت پانی و بجلی کو فل فور نوٹس لینے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ سیپکو اور حیسکو کی حدود میں شامل بیشتر دیہاتی علاقوں میں 85فیصد صارفین بغیر میٹر کے بجلی کا استعما ل کر رہے ہیں جبکہ انڈسٹریل ایریاز اور شہروں میں ملازمین اعلی اہلکاروں کی ملی بھگت سے بجلی چوری میں ملوث ہیں جس کا خمیازہ غریب اور ایماندار صارفین کواپنے بجلی کے بلوں میں زائد ریڈنگ اور ڈیڈکشن کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے اور حکومتی خزانے کو بھی سالانہ اربوں روپے کابوجھ نقصان کی صورت میں برداشت کرناپڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں میں آج بھی سابقہ حکومت کے چہیتے جیالے عیاشیاں کر ہے ہیں جن کی تبدیلی تک اداروں میں استحکام کا لانا اور کرپشن کا خاتمہ دیوانے کے خواب کے مترادف ہوگا،وفاقی اور صوبائی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ اور حکومتی خسارہ ختم کرنے کیلئے ایماندار ،قابل اور محب وطن افسران کو شامل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے،عوامی مشکلات اور مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وفاقی حکومت بھر پور جدوجہد کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں