سکھر،ممکنہ نجکاری کے خلاف واپڈاملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری

جمعرات 5 مارچ 2015 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) واپڈ ا سمیت دیگر قومی اداروں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف سکھر میں واپڈاملازمین کا تیسرے روز بھی کام احتجاج کا سلسلہ جاری ، پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتا ل اور دھرنا ، سپیکو ملازم کی جانب سے خود کو جلانے کی کوشش، ساتھیوں نے بچا لیا ، محنت کشوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائیگا ، رہنماؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یو نین کی جا نب سے واپڈاسمیت دیگر قومی اداوں کی نجکا ری کے خلاف دی گئی ملک گیر احتجاج کی کا ل پر سکھر میں واپڈاملازمین نے تیسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کی اور بعدازاں واپڈا ہا ئیڈروالیکٹرک سینٹرل لیبر یو نین کے ریجنل سیکریٹری ولی محمد لغاری ، زونل چئیر مین سید زاہد حسین شاہ اور سیکریٹری عبد الحلیم آخوند کی قیا دت میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکا لی ریلی سکھر پریس کلب پہنچنے پر ایک بہت بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گئی شرکاء ریلی نے سکھر پریس کلب کے سامنے پہنچ کراحتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کرفلک شگاف نعرے با زی کی اس مو قع پر رہنما وٴں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک میں جب بھی نواز شریف کی حکو مت آئی ہے واپڈا سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکا ری کر نے کی کوشش کی گئی ہے ملک بھر کے محنت کش اس بار بھی نواز حکو مت کی اس کو شش کو ناکام بنا دیں گے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکو مت با زنہ آئی تو جو ہم کہتے آرہے ہیں کہ ملک بھر کی بجلی بند کردیں گے اس بار پر عمل بھی کر کے دکھا ئیں گے ہمارا یہ احتجاج تین دن تک جا ری رہے گا اس سے پہلے حکو مت ہو ش کے نا خن لے ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا دوسری جانب واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین کے ایک رہنماء لالہ دھنی بخش نے واپڈا کی نجکاری کئے جانے والے عمل پر دلبرداشتہ ہو کر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی جس کو قریبی ساتھیوں نے روک لیا اور اسے طبی امداد فراہم کی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں