اپنی جانوں ، غیر مسلموں اور خواتین پر ظلم نہ کریں ،حق محبوب سجن سائیں

پیر 9 مارچ 2015 00:14

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء)جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سربراہ حق محبوب سجن سائیں نے کہا ہے کہ اپنی جانوں ، غیر مسلموں اور خواتین پر ظلم نہ کریں دوسروں پر تنقید کے بجائے ہم خود میں جھانکیں آج ہمیں دوسروں کی خامیاں تو نظر آتی ہیں مگر اپنی برائیاں نظر نہیں آتی ہیں جو شخص اپنے ساتھ انصاف نہیں کرتا وہ دوسروں کیساتھ کیا انصاف کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ اللہ باد شریف میں ماہانہ اصلاحی روحانی تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے نفس اور خواہشات کی غلامی سے بچیں ورنہ جہنم کا ایندھن بن جائینگے آج ہم سجدے پر سجدے کررہے ہیں ذکر الٰہی اور عمرے کی ادائیگی بھی کررہے ہیں لیکن ہمیں اس کا فیض نہیں مل رہا اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم ملاوٹ کررہے ہیں دوسروں کے حق کھارہے ہیں دھوکہ دہی سے لوٹ مار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ دین کبھی گولی اور تلوار سے نہیں آیابلکہ آقا دوجہاں رحمت العالمین ﷺ سے محبت کا انداز اپنا کر کفار بھی آتے تھے تو آپ ان سے محبت سے پیش آتے رہے یہاں تک ان کو بٹھانے کیلئے اپنی چادر مبارک بچھا دیتے تھے آج ہمارا رویہ غیر مسلموں سے انتہائی غلط ہے انہیں ہم حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں آج ہم اپنے اہل خانہ سے ظلم کرتے ہیں ان کی تعلیم و تربیت پر توجہ نہیں دیتے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے چکر میں رہتے ہیں وہ سرکاری ملازمتوں کے بجائے تجارت کریں جو نبی کریم ﷺ کی سنت ہے اللہ اور نبی کی محبت حاصل کرنے کیلئے اپنی نیتوں ، اعمالوں اور زندگی کے رہن سہن کو درست کریں اس موقع پر مختلف اضلاع تنظیمی و تبلیغی رپورٹیں پیش کیں پیش کیں اجتماع میں مرکزی جنرل سیکریٹری انجینئر غلام محمد میمن، مفتی عزیز الرحمن، غلام مرتضیٰ چنڑ، قاضی مشہود احمد، راؤ اجمل، ڈاکٹر سعید احمد اعوان، مشتاق سومرو، غضنفر علی جوکھیو اور دیگر موجود تھے اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں اور مریدین نے شرکت کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں