سکھر : سندھ میں ایک پولیو کیس کی تصدیق ہو گئی، رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 18 ہو گئی

منگل 10 مارچ 2015 14:31

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015 ء) : سندھ میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، تفصیلات کے مطابق سکھر کے رہائشی 18 ماہ کے یک بچے عزیر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 3 جب کہ ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 18 ہو گئی ہے جس میں کے پی کے میں 7، فاٹا میں 6، سندھ میں 3 جبکہ بلوچستان میں 2 پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں. گذشتہ سال بھی ملک میں پولیو کے 300 کیسز سامنے آئے تھے جس کے باعث پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر پابندیوں کا شکار ہو گی تھا.

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں