برطانوی ہائی کمیشن کراچی میں متعین ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کا دورہ

جمعہ 20 مارچ 2015 21:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) برطانوی ہائی کمیشن کراچی میں متعین ڈپٹی ہیڈ آف مشن محترمہ گلین ایٹکیسن نے جمعہ کے روز ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کا دورہ کیا، جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ایوان کے سینئر نائب صدر خورشید اعظم شمسی، سابق صدر شکیل احمد مختار، محمد رفیق ڈوسانی، رُکنِ مجلسِ انتظامیہ محترمہ حجاب اختر کھوسو، عرفان صمد ، محمد خالد کاکیزئی اور سیکریٹری اسرار حسین بھٹی نے اُن کا خیر مقدم کیا۔

برطانوی سفارتکار نے اپنے خیر سگالی و تعارفی دورے کے دوران ایوان سے معاشی و کاروباری ماحول پر آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر محترمہ حجاب اختر کھوسو نے معزز مہمان کو سندھ کی روایتی رِلّی کا تحفہ پیش کیاجبکہ خورشید اعظم شمسی نے ایوان کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

(جاری ہے)

محترمہ گلین ایٹکیسن نے ایوان سے ملاقات میں تبادلہءِ خیالات اور باہمی دلچسپی کے اُمور کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان سے یورپ کو برآمدات میں17 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں مزید اضافے کی توقعات کی جارہی ہیں اورشکیل احمد مختار نے مستقبل میں بیرونی سرمایہ کاری اور دونوں اقوام کے درمیان کاروباری تعلقات کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔

سینئر نائب صدرِ ایوان نے ایوان میں آمد پر غیر ملکی سفارتکار کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں