سندھ اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 6 مجرموں کو تختہ دارپرلٹکادیاگیا
بدھ 25 مارچ 2015 10:52
سکھر /میانوالی /لاہور /ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) سندھ اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے 6 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیاگیا ،جب کہ 2 مجرموں کی پھانسی عین وقت پر رک گئی،سانحہ پشاورکے بعد تختہ دار پر لٹکائے جانیوالوں مجرموں کی تعداد 60ہوگئی ،جیلوں کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، رینجرز، پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، قتل کے مجرم حب دار شاہ اورجعفر کالی کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا۔
بدھ کو سکھر سینٹرل جیل میں دو قیدیوں جلال اور عبدالرزاق کو پھانسی دے دی گئی۔نوشہرو فیروز کے رہائشی جلال موریجو نے 1997ء میں ذاتی دشمنی پر اپنے کزن ہارون موریجو کو قتل کیا تھا، جس پر نوشہرو فروز کی ضلعی عدالت نے جرم ثابت ہونے ہر مجرم کو سزائے موت سنائی تھی۔(جاری ہے)
عبدالرزاق چوہان نے 2001ء میں نوجوان آفتاب میرانی کو ذبح کردیا تھا، مقتول بچل شاہ میں مقامی مدرسے کا طالب علم تھا۔
مجرم کو سکھر کی ضلعی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی۔دونوں مجرموں نے اعلیٰ عدالتوں میں سزا کے خلاف اپیلیں کی تھی جس کو مسترد کردیا گیا اور گزشتہ دنوں دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے تھے۔ ساہیوال کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی شہباز علی کو پھانسی دے دی گئی۔شہباز نے زمین کے تنازعہ پر 1998 میں ایک سات سالہ بچے عاصم بیگ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ضلعی عدالت کی جانب سے مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی اور اس کی اعلیٰ عدالتوں میں تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد صدر مملکت نے بھی اس کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔دوسری جانب بہاولپور سینٹرل جیل میں زیادتی اور قتل کے مجرم غلام یاسین کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔مجرم نے ایک خاتون کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔احمد پور شرقیہ کے رہائشی غلام یاسین کو بہاولپور کی ضلعی عدالت نے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہو نے پر پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے، جیل کے اندر اور اطراف رینجرز، پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔میانوالی کی سنٹرل جیل میں مجرم محمد خان کو پھانسی دے دی گئی، محمد خان نے 2001 میں محمد نواز نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ قتل کے دوسرے مجرم حب دار شاہ کی پھانسی مقتول کے ورثاء سے صلح کے بعد آخری لمحات میں روک دی گئی۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھی ایک مجرم محمد ایوب کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا، مجرم کوسیشن کورٹ شیخوپورہ کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جب کہ قتل کے دوسرے مجرم جعفر کالی کی پھانسی پر عمل درآمد مقتول کے لواحقین سے صلح کے بعد روک دیا گیا۔سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ًبجلی کی غیر اعلانیہ مصنوعی لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلوں اورکاروباری زندگی بری طرح مفلوج
پارٹی کارکنوں کی تجاویز لیکر مسائل حل کریں،سید ناصر حسین شاہ
انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کے لیئے سندھ حکومت کوشاں ہے،وزیراعلیٰ سندھ
پنوعاقل میں 22گھنٹے سے احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری
دیوار توڑ کردکان میں موجود لاکھ روہے کا سامان اور ہزار روپے نقد رقم چوری
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت عوام کے لیے ہی ہے، سید مراد علی شاہ
گرمی کی آمد کیساتھ سیپکو نے اپنا رنگ دیکھاتے ہوئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ،صفیہ بلوچ ..
سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرات نبڑھنے لگا،شہری گرمی سے نڈھال ہوگئے
حکومت پاکستان کو اسرائیلی جارحیت کو بند کرانے کیلئے جرات مندانہ کردار اداکرنا پڑیگا ،مولانا اسعد تھانوی ..
منشیات ایک زہر ہے اور نوجوانوں کو اس کے استعمال سے روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،اقبال احمد لغاری
بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کا پنوعاقل میں 22گھنٹے سے احتجاجی دھرنے کا سلسلہ ..
ایک ہفتے کے دوران کارکنان اپنی تجاویز وزیراعلیٰ سندھ کو مقامی قیادت کے ذریعے بھیجیں،سید خورشید شاہ ..
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات