وزیراعظم یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں،سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات ہیں ،ہم بھی تو حالت جنگ میں ہیں، کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے، نائن زیرو سے پکڑے گئے ملزمان حراست میں ہیں، آپریشن میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جارہا

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 12:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں،سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات ہیں لیکن ہم بھی تو حالت جنگ میں ہیں، کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے، نائن زیرو سے پکڑے گئے ملزمان حراست میں ہیں، آپریشن میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جارہا۔

(جاری ہے)

وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر معاملات پر اے پی سی ہو سکتی ہے تو یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر کیوں نہیں،کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے، کسی مخصوص سیاسی جماعت کونشانہ نہیں بنایا جارہا، نائن زیرو سے پکڑے گئے ملزم حراست میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں عسکری ونگ نہیں ہونا چاہئے، کسی بھی جماعت کو دیوار سے نہیں لگانا چاہئے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں