حرمین شریف کی حفاظت کے لئے پا کستا نی قوم سعودی عرب کے ساتھ ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب سے ہر ممکن تعاون کرینگے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 15:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حرمین شریف کی حفاظت کے لئے پوری پا کستا نی قوم سعودی عرب کے ساتھ ہے‘ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں‘ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب سے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ اتوار کے روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حرمین شریف کا دفاع ہر مسلمان کے لئے فرض ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مکہ مکرمہ کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا اور ضرورت پڑ نے پر سعودی حکومت کو دفاعی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔ سعودی عرب نے پاکستان کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان سمیت امت مسلمہ کو سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ تحریک انصاف کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت میں معاملات آخری مراحل پر ہیں اور تحریک انصاف نے اسمبلیوں میں واپسی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں