سکھر،شہر میں ٹریفک جام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے ٹریفک پولیس کاشہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن،

غلط پارکنگ ایریا میں کھڑی ہونی والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ہوا نکال دی ، دکانداروں اور پولیس میں تلخ کلامی

اتوار 29 مارچ 2015 21:23

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) شہر میں ٹریفک جام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے ٹریفک پولیس کاشہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، غلط پارکنگ ایریا میں کھڑی ہونی والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ہوا نکال دی ، گھنٹہ گھر چوک پر پولیس بڑی گاڑیوں کو چھوڑ کر ریڑھی بانوں پر ٹوٹ پڑی ،دکانداروں اور پولیس میں تلخ کلامی ،پولیس کے جانے کے بعد تجاوزات دوبارہ قائم ،پولیس اپنی نااہلی چھپانے کیلئے غریب ریڑھی بانوں کو تنگ کر رہی ہے،گاڑیوں کی غلط پارکنگ ٹریفک جام کیلئے مسئلہ ہے ہم نہیں ، ریڑھی بانوں کا موقف ، تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک جام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اتوار کے روز ٹریفک پولیس کی بھاری نفری نے شہر کے مختلف علاقوں شکارپور روڈ ، غریب آباد اور گھنٹہ گھر چوک پر آپریشن کرتے ہوئے غلط پارک کی جانیوالی موٹر سائیکلوں اور کاروں کے ٹائروں سے ہوا نکال دیجبکہ آپریشن کے دوران ان مقامات پر کھڑی بڑی گاڑیوں پر پولیس نے ناخن تک نہیں لگایا اور اپنا تمام تر نزلہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی ان مقامات پرکھڑی ریڑھیوں اور پٹریوں پر گرا دیا اور ریڑھی بانوں کا سامان پھینکناشروع کر دیا جس پر کئی جگہوں پر ریڑھی بانوں اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی جسے قریبی دکانداروں نے ختم کرایا پولیس آپریشن کے حوالے سے ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک جام کا مسئلہ ہم نہیں بلکہ غیر قانونی پارکنگ ایریا ہیں جہاں بڑی گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیاں پولیس کی موجودگی میں پارک کر دیتے ہیں ان کے خلاف تو کوئی کاروائی نہیں کی جاتی الٹا ہمیں بلاجواز زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہوں نے بالا افسران سے مطالبہ کیا ہے شہر میں ٹریفک جام کے مسائل سے نجات کے حل کیلئے ٹریفک پولیس کی مجرمانہ خاموشی کا نوٹس لیا جائے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے موئثر پالیسی ترتیب دیتے ہوئے حصول روزگار کیلئے محنت کرنے والے غریب ریڑھی بانوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں