سندھ حکومت کی جانب سے دھان کی کاشت پر پابندی اور عمل درآمد کے لیے گھوٹکی ضلع میں شعور بیدار کرنے کیلئے مہم شروع

پیر 30 مارچ 2015 22:04

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) سندھ حکومت کی جانب سے دھان کی کاشت پر پابندی اور عمل درآمد کے لیے گھوٹکی ضلع میں آبادگاروں اور کھاتیداروں میں شعور بیدار کرنے کے سلسلے میں مہم شروع کی گئی ہے اس سلسلے میں گھوٹکی فیڈر کینال ایریا واٹر بورڈ گھوٹکی کے ڈائریکٹر انور علی سیال کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع گھوٹکی میں دھان کی فصل پر پابندی کے لیے عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں جس میں کھاتیداروں اور آبادگاروں کو معلومات فراہم کی جارہی ہے کہ سندھ حکومت نے گھوٹکی فیڈر کینال، روہڑی کینال اور نارا کینال سے وابستہ اراضی میں دھان کی کاشت پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے آبادگاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی آبادگاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر پابندی والے علاقوں میں دھان کی کاشت کی گئی تو آبادگاروں کے خلاف قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ اور ان کے زمینوں کے اطراف میں واٹر کورس اوراسکارپ ٹیوب ویل بھی بند کردیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

فیڈر کینال ایریا واٹر بورڈ سیڈا گھوٹکی اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی جانب سے جاری کردہ پمفلٹ میں آبادگاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دھان کی فصل کی کاشت نہ کرکے اپنی زمین کو سیم اور تھور سے بچائیں دوسری صورت میں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں