جو ڈیشل کمیشن آئین سے متصادم ہے یا نہیں، فیصلہ سپریم کو رٹ کر ے گی،اس کے عدالت میں چیلنج ہونے کا امکان ہے

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چو ہدری اعتزاز احسن کی سکھر ائیر پو رٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:15

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چو ہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطا لبے پر قائم ہو نے وا لے جو ڈیشل کمیشن آئیں سے متصادم ہے یا نہیں اس کا فیصلہ سپریم کو رٹ کر ے گی کیو نکہ میں سمجھتا ہوں کہ اسے چیلنج ضرو رکیا جا ئے گا تاہم میری نظر میں یہ آئین سے متصادم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدابخش روانگی سے قبل سکھر ائیر پو رٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا چوہدری اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ جو ڈیشل کمیشن کو ئی عدالتی فیصلہ نہیں دے سکے گا وہ صرف اور صرف تجو یز اور رپورٹ دے گی اگر اس میں دھا ندلی ثابت ہو تی ہے وزیر اعظم معا ہدے کے تحت اسمبلی تحلیل کر نے کے پابند ہو نگے تاہم اس کو فیصلہ کسی ایم این اے یا ایم اپی اے کی سیٹ پراثر انداز نہیں ہو گا پیپلز پا رٹی شہید ذو الفقار علی بھٹو اور بینظیر کی وراث جما عت ہے وہ سعود عرب فوج بھیجنے کے با رے میں جو بھی فیصلہ کر ے گی وہ ملک اور قوم کے اعلیٰ ترین مفاد اور استحکام کے لیے ہو گا وہ کو شش ہو گی کہ ملک کو کسی پرائی آگ سے محفوظ رکھے ان کا کہنا تھا کہ مو جو دہ حکمرانوں میں چیلنجز سے نمٹنے کی صلا حیت نہیں ہے وہ اپنے ذا تی اور خا ندانی مفا دات کو ملکی مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب فوج بھیجنے کے معا ملے پر بلا یا جا نے وا لے پا رلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک دن کا نہیں ہو نا چاہیئے اس پر مو جودہ صو رتحال پر سیر حا صل بحث ہو نی چاہیئے حکو مت بھی اس میں اپنے تجزیئے پر پا رلیمنٹ کو بریفنگ دیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں